تجارت آئی ایم ایف کا وفاق اور صوبوں کی معاشی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

Trade IMF expresses satisfaction with economic performance of the federation and provinces

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے آئندہ بجٹ اخراجات پر صوبوں کے ساتھ ورچوئلی مذاکرات میں مطالبہ کیا ہے کہ صوبے یکم جولائی سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس، ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈ خود اکٹھے کریں۔

خیبرپختونخوا، بلوچستان سمیت صوبائی حکومتوں سے آئندہ بجٹ کے اخراجات پر کہا گیا ہے کہ نئے بجٹ کے ساتھ زرعی آمدن پر انکم ٹیکس جمع کرنے پر کوئی چھوٹ نہیں ہو گی، صوبے ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کیلئے وفاق پر انحصار ختم کر دیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفاق اور صوبوں کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے، آئی ایم ایف کو صوبوں نے آئندہ مالی سال سرپلس کی یقین کرائی ہے۔

READ  پاکستان جیسا منافع دنیا کے کسی ملک کی اسٹاک مارکیٹ میں نہیں: وزیر خزانہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں