پاکستان کا بھارت کو جواب غزہ کا بدلہ ہے: مولانا فضل الرحمان

Pakistan's response to India is revenge for Gaza Maulana Fazlur Rehman

کوئٹہ: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کا بھارت کو جواب غزہ کا بدلہ قرار دیدیا۔

کوئٹہ میں فلسطین مارچ سےخطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غزہ پر حملہ ہوا تو مودی نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا، پاکستان کا بھارت کو جواب غزہ کا بدلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب حکمراں ہوش میں آجائیں اور اسرائیل کو تسلیم نہ کریں، اجتماعات نے امت کی آواز بن کر دنیا کو بتایا ہے کہ ان کے سر کٹ جائیں گے لیکن جھکیں گے نہیں۔

READ  ایشیا کپ فائنل سے قبل پاک بھارت کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ ’فوٹو شوٹ‘ کھٹائی میں پڑگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں