پہلی بیوی کی وجہ سے جھگڑا؛ شوہر نے دوسری بیوی کو قتل کردیا

Quarrel over first wife; husband kills second wife

لاہور:
پہلی بیوی کی وجہ سے ہونے والے جھگڑے میں شوہر نے اپنی دوسری بیوی کو قتل کردیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں شوہرنے دوسری بیوی کو گولیاں مارکرقتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ اقرا اور اعجاز میں پہلی بیوی کی وجہ سے جھگڑا رہتا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اعجاز نے جھگڑا کرنے پراقرا کوگولیاں ماردیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم اعجاز نے اقرا سے کچھ عرصہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔ ملزم فائرنگ کرکے دوسری بیوی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرارہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے مقتولہ اقرا کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

READ  ڈاکٹر وردہ کو اغوا کے ایک گھنٹے بعد ہی قتل کردیا گیا تھا: پولیس کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں