نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ریکارڈ ساز کارکردگی دکھا دی،پانچ میچز کی سیریز میں 341 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
گلین فلپس پانچ میچزکی ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کےپہلےبیٹربن گئے ہیں،اس سےقبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے فل سالٹ کےپاس تھا،جنہوں نے 2023 میں ویسٹ انڈیز کےخلاف پانچ میچز کی سیریزمیں 331 رنز بنائے تھے۔
گلین فلپس نےسیریزمیں ایک سنچری اورتین نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 185.33 رہا،آکلینڈ میں کھیلی گئی 49 گیندوں پر 107 رنز کی دھواں دار اننگز ان کی بہترین کارکردگی رہی، جس کی بدولت نیوزی لینڈ نے بھارت کو 87 رنز سے شکست دی۔






تبصرے بند ہیں