گوجرانوالہ کے علاقے اوٹاوہ میں نوجوان اسکول جاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کیا جس کے بعد ریلوے ٹریک کو بند کر دیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان نے اسکول جانے والے راستے کو بند کر رکھا ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ طالب علم گاؤں سے اسکول جانے کے لیے ریلوے ٹریک سے گزر کر جاتے ہیں، واقعے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔






تبصرے بند ہیں