پی ایس ایکس: شرح سود افواہوں پر گرا 100 انڈیکس اپنی راہ پر واپس آگیا

100-Index rebounds after falling on interest rate rumors

شرح سود افواہوں پر گذشتہ روز گرنے والا ہنڈریڈ انڈیکس آج کم کاروباری حجم پر واپسی کی راہ پر رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس 13 فروری کے مانیٹری پالیسی بیان جاری ہونے سے قبل شرح سود اضافے کے افواہوں پر ڈھائی ہزار پوائنٹس منفی بند ہوا تھا۔

انڈیکس نے شرح سود برقرار رکھے جانے کے فیصلے پر آج ردعمل دیا۔ انڈیکس 1400 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 69 ہزار 392 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 37 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے۔ یہ بازار کا 7 اپریل کے بعد کم ترین کاروباری حجم ہے۔

اس طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 128 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 856 ارب روپے ہوگئی ہے۔

READ  امریکا، سینیٹ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر پابندی سے متعلق بل پیش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں