ٹیکساس: خطرناک موادلے جانے والی ٹرین کی 35 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

35 cars of a train carrying hazardous materials derailed

امریکی ریاست ٹیکساس میں خطرناک موادلےجانے والی ٹرین پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ گزشتہ روز دوپہر 2 بجے کے وقت پیش آیا جس دوران ٹرین کی 35 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی ویڈیو فوٹیج میں بھڑکتی آگ کو قریبی جھاڑیوں تک پھیلتا دیکھا گیا۔

حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم جائے وقوعہ پر حالات کنٹرول میں ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی بھی شخص زخمی نہ ہوا تاہم حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔

READ  ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب سے 28 بچوں سمیت 82 ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں