پختونخوا: فورسز کے آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے 35 دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید

35 Fitna-ul-Hindustan terrorists killed

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کے دوران فتنہ الہندوستان کے 35 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ کارروائیوں کے دوران 12 جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 10 سے 13 ستمبر تک خیبر پختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز کیے جس میں خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 35 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فورسز نے باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 22 خوارج مارے گئے۔

سکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف وزیرستان میں بھی کارروائی کی جس میں 13 مزید خوارج کو ہلاک کیا گیا، ہلاک خوارج متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں مادر وطن کے 12 بہادر جوان بھی شہید ہوئے۔

پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کا استعمال بدستور باعث تشویش ہے: آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس میں گھناؤنے عمل میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، فتنہ الخوارج کا پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال بدستور شدید تشویش کا باعث ہے، پاکستان توقع کرتا ہےکہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی۔

READ  ایئر انڈیا کی پرواز کو حادثے پر بلاول بھٹو کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

آئی ایس پی آر نے توقع ظاہر کی ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین کوپاکستان مخالف دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا، علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں