قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی سے 39 بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار

39 international flights delayed due to technical fault in national airline's planes

قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق پیرس میں بوئنگ 777 طیارے کی خرابی کے باعث فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ دو روز سے پیرس میں کھڑا ہے، جس کے باعث لاہور-دبئی کی پروازیں PK-203 اور PK-204 منسوخ کر دی گئیں۔

اسلام آباد-پیرس کی پرواز 22 گھنٹے تاخیر کے بعد روانہ ہوئی، جبکہ اسلام آباد-کوالالمپور کی پرواز PK-894 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ کراچی ایئرپورٹ پر آمد و روانگی کی 15 پروازیں تاخیر سے چلیں، جن میں کراچی-گوادر، کراچی-تربت اور کراچی-سکھر کی پروازوں میں 3 سے 4 گھنٹے کی تاخیر رپورٹ ہوئی۔

کراچی-لاہور کی پرواز PF-142 چھ گھنٹے اور اسلام آباد-جدہ کی پرواز PK-801 آٹھ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہونے کا امکان ہے۔

READ  ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 خوارج ہلاک، پاک فوج کا میجر شہید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں