بانی پی ٹی آئی سے 45 منٹ کی ملاقات، نورین نیازی کیا بتایا؟

45-minute meeting with the PTI founder

بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اپنی ہمشیرہ نورین خان نیازی سے ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے کانفرنس روم میں ہونے والی ملاقات کا دورانیہ 45 منٹ تھا۔

جیل ذرائع کے مطابق نورین نیازی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات میں صحت سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق نورین نیازی نے اپنے بھائی کو سپریم کورٹ کے حکم سے متعلق آگاہی دی۔

ملاقات کے بعد نورین نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کردیا، صحافیوں کے سوال پر صرف ملاقات ہونے کی تصدیق کی۔

READ  صدر اور وزیراعظم کا مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 59 ویں برسی پر خراجِ عقیدت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں