خیبر پختونخوا میں پولیس پر پانچ دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں پانچ اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے بیک وقت اپر دیر، لوئر دیر اور پشاور میں کارروائیاں کیں۔ اپر دیر میں پولیس موبائل پر حملے میں تین اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے، جبکہ پشاور کے تھانہ حسن خیل پر حملے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔
لوئر دیر کے علاقے دیرپائیں میں پولیس چوکی پر حملے سے ایک کانسٹیبل شہید ہوا، جبکہ بنوں میں شدت پسندوں کا حملہ پولیس نے پسپا کر دیا اور حملہ آور فرار ہوگئے۔






تبصرے بند ہیں