مصری فضائی حملے میں 72 کان کن ہلاک ہوئے: سوڈانی انسانی حقوق کی تنظیم

72 miners killed in Egyptian airstrike

سوڈان کی انسانی حقوق کی تنظیم ایمرجنسی لائرز نے فضائی حملے میں 72 کان کنوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈانی انسانی حقوق کی تنظیم ایمرجنسی لائرز نے بیان میں کہا ہے کہ فضائی حملے میں کان کنوں کی ہلاکت کا واقعہ سوڈان کے شمالی علاقے میں پیش آیا۔
مذکورہ تنظیم نے حملے کا الزام مصری فضائیہ پر عائد کیا ہے۔

دوسری جانب مصری فوج یا مصری وزارتِ خارجہ نے واقعے پر فوری طور پر کوئی مؤقف نہیں دیا ہے۔

READ  حماس نے اسرائیلی حملے میں سینئر کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں