جاپان کے شہر ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کو آج 80 سال مکمل ہو گئے۔
اس موقع پر ہیروشیما میں ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایٹمی حملے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
یاد رہے کہ 6 اگست 1945 کو دوسری عالمی جنگ کے دوران امریکا نے ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا تھا، جس کے نتیجے میں 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
چند دن بعد، 9 اگست کو ناگاساکی پر دوسرا ایٹمی حملہ کیا گیا، جس میں تقریباً 74 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
ان حملوں کے بعد جاپان نے 15 اگست 1945 کو ہتھیار ڈال دیے تھے، جس کے ساتھ ہی دوسری عالمی جنگ کا خاتمہ ہوا۔






تبصرے بند ہیں