آج 86 پروازیں منسوخ، 59 میں تاخیر

86 flights cancelled, 59 delayed today.

پاکستان میں ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے آج 86 پروازیں منسوخ جبکہ 59 میں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق ریاض ایئر پورٹ کے لیے ملک بھر کی آج 34 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

کراچی اور لاہور کی 4 پروازوں پی کے 302، 303، پی اے 401 اور 402 میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔
کراچی اور لاہور سے اسکردو کی پروازوں میں 1 سے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہو گئی۔

اسلام آباد اور کابل کی 2 پروازوں ایف جی 307، 308 میں 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔

دبئی سے ملتان کی فلائٹ پی اے811 اور جدہ پی ایف 723 میں ساڑھے 7 گھنٹے کی تاخیر ہو گئی۔

اسلام آباد سے کراچی کی نجی ایئر لائن کی پرواز میں 9 گھنٹے تاخیر کر دی گئی۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز پی اے 201 آج شام 6 بجے اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔

READ  امال ملک کا سلمان خان فلمز اور ٹرولرز سے کریڈٹ نہ دینے پر تنازع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں