26نومبر، 4اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات؛ غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

Cases registered over November 26, October 4 protests; arrest warrants issued for absent suspects

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر اور 4 اکتوبر کو ہونے والے احتجاجات کے دوران درج مقدمات میں غیر حاضر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ دورانِ سماعت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کر لی گئیں، جب کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو چالان کی نقول فراہم کی گئیں۔اس کے علاوہ 26 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں سپلیمنٹری رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی گئی۔

READ  سینیٹر اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے 2 کیسز سے بری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں