جنوبی کوریا کے معروف اداکار گونگ یو کو ہراسانی کے جھوٹے الزامات پر مبنی ہتکِ عزت کے مقدمے سے بری کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے جھوٹے ہراسانی کے دعوے کرنے والی خاتون کو سزا سنائی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 40 سالہ خاتون کو جھوٹے الزامات لگانے پر 6 ماہ قید کی سزا دی گئی ہے، جبکہ اسے جھوٹی معلومات پھیلانے اور انفارمیشن نیٹ ورک پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا بھی مجرم قرار دیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوری 2020 سے مارچ 2021 کے دوران خاتون نے سوشل میڈیا پر 235 مرتبہ گونگ یو کے خلاف جھوٹے الزامات اور توہین آمیز تبصرے کیے۔
خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ 46 سالہ اداکار نے اسے ہراساں کیا اور دھمکایا، تاہم تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ گونگ یو کا اس خاتون سے کوئی ذاتی تعلق نہیں تھا اور تمام الزامات بے بنیاد اور غلط تھے۔
یاد رہے کہ گونگ یو نے نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’اسکوئیڈ گیم‘ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔






تبصرے بند ہیں