جنوبی کوریا کے اداکار گونگ یو ہراسانی کے جھوٹے الزام سے بری، الزام لگانے والی خاتون کو سزا سنادی گئی

South Korean actor Gong Yoo acquitted of false harassment charges, accuser sentenced

جنوبی کوریا کے معروف اداکار گونگ یو کو ہراسانی کے جھوٹے الزامات پر مبنی ہتکِ عزت کے مقدمے سے بری کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے جھوٹے ہراسانی کے دعوے کرنے والی خاتون کو سزا سنائی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 40 سالہ خاتون کو جھوٹے الزامات لگانے پر 6 ماہ قید کی سزا دی گئی ہے، جبکہ اسے جھوٹی معلومات پھیلانے اور انفارمیشن نیٹ ورک پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا بھی مجرم قرار دیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوری 2020 سے مارچ 2021 کے دوران خاتون نے سوشل میڈیا پر 235 مرتبہ گونگ یو کے خلاف جھوٹے الزامات اور توہین آمیز تبصرے کیے۔

خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ 46 سالہ اداکار نے اسے ہراساں کیا اور دھمکایا، تاہم تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ گونگ یو کا اس خاتون سے کوئی ذاتی تعلق نہیں تھا اور تمام الزامات بے بنیاد اور غلط تھے۔

یاد رہے کہ گونگ یو نے نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’اسکوئیڈ گیم‘ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

READ  جسٹن ٹروڈو کی اپنی امریکی گلوکارہ دوست کیساتھ جاپان میں سیرسپاٹوں کی تصاویر وائرل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں