کراچی کے علاقے کورنگی میں کیش وین لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے

Two suspects arrested for robbing cash van in Korangi area of Karachi

کراچی کے علاقے کورنگی میں دو روز قبل کیش وین لوٹنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق ملزمان نے 97 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی، جن میں سے 35 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 12 موبائل فونز اور 2 پستول بھی برآمد ہوئے، جب کہ ان کے خلاف پہلے سے بھی مقدمات درج ہیں۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ باقی مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

READ  26 ویں ترمیم کیس: اب صورتحال مختلف ہے، کیسے فل کورٹ بناسکتا ہے؟ جسٹس محمد علی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں