کراچی کے علاقے کورنگی میں دو روز قبل کیش وین لوٹنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق ملزمان نے 97 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی، جن میں سے 35 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 12 موبائل فونز اور 2 پستول بھی برآمد ہوئے، جب کہ ان کے خلاف پہلے سے بھی مقدمات درج ہیں۔
ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ باقی مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔






تبصرے بند ہیں