پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان نے تھائی لینڈ کو فاسٹنگ بدھا کا ریپلیکا بطور تحفہ پیش کیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ پاکستانی سفیر نے یہ ریپلیکا تھائی لینڈ کے فائن آرٹس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کے حوالے کیا، جس کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب بینکاک کے نیشنل میوزیم میں منعقد ہوئی۔
ترجمان کے مطابق یہ ریپلیکا گندھارا آرٹ اور بدھ مت تہذیب میں پاکستان کے تاریخی و ثقافتی کردار کا مظہر ہے۔






تبصرے بند ہیں