برطانیہ میں سرفنگ کرنے والے کتوں نے بیک وقت تین عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالے

Surfing dogs in the UK set three world records at once

برطانیہ میں حال ہی میں منعقد ہونے والی کتے سرفنگ چیمپیئن شپ میں شرکاء نے ایک ہی دن میں تین عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالے۔

پہلا ریکارڈ ایک ساتھ سب سے زیادہ "ڈاگ-ہیومن جوڑوں” کی سرفنگ کا تھا، جس میں متعدد مالکان اور ان کے پالتو کتوں نے بیک وقت پیڈل بورڈز پر 50 میٹر کا فاصلہ طے کر کے ریکارڈ بنایا۔

دوسرا ریکارڈ 50 میٹر کے فاصلے پر سب سے تیز سرفنگ کا تھا۔ میتھیو جینکنز اور ان کے کتے نے یہ فاصلہ 32 سیکنڈز میں مکمل کر کے سابق ریکارڈ ہولڈرز بین گرے اور ان کے کتے کولی کا ریکارڈ برابر کیا، جس کے بعد دونوں جوڑوں کو مشترکہ طور پر ریکارڈ کا حامل قرار دیا گیا۔

تیسرا اور منفرد ریکارڈ ایک ہی پیڈل بورڈ پر سب سے زیادہ کتوں کی موجودگی کا تھا، جس میں 12 کتوں نے بیک وقت سرفنگ کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

یہ دلچسپ ایونٹ ڈورسیٹ کے ساحلی علاقے میں منعقد ہوا، جہاں 30 سے زائد کتے اور ان کے مالکان شریک ہوئے، جبکہ تقریباً 4,000 تماشائیوں نے اس منفرد مقابلے سے لطف اٹھایا۔

READ  رحیم یار خان: بس حادثے میں جاں بحق افرادکی تعداد 4 ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں