رواں سال کا آخری سورج گرہن کب ہوگا، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟

When will the last solar eclipse of the year occur

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن ہوگا، تاہم سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 12 اگست کی رات 8 بج کر 34 منٹ پر ہوگا، رات 10 بج کر 46 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا اور 13 اگست کی رات 12 بج کر 58 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین اور روس میں مکمل سورج گرہن ہوگا، جبکہ یورپ، افریقہ اور امریکا میں جزوی سورج گرہن ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اگست کو جزوی چاند گرہن بھی ہوگا، چاند گرہن کا مشاہدہ بھی پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

READ  مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کر گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں