اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی سماعت براہِ راست نشر کرنےکی درخواست دائر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ایک سو نوے ملین پاؤنڈز کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت براہِ راست نشر کرنےکیلئےمتفرق درخواست دائر کردی گئی۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دائر کی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ سے سنائی گئی سزاؤں کےخلاف اپیلوں کی سماعت لائیو نشر کرنے کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد کے فروغ اور شفافیت کےاصولوں کو یقینی بنانےکیلئے اپیلوں کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کا حکم دیا جائے۔





تبصرے بند ہیں