لاہور کے علاقے ڈیفنس میں تیز رفتار کار کے حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا، کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔
اطلاعات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان عامر حمزہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جب کہ اس کا دوسرا بھائی سلیم زخمی ہوا، واقعے کی اطلاع ملنے پر کار ڈرائیور رضا الہی کو گرفتار کرلیا گیا، معلوم ہوا ہے کہ حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا اور بتایا جا رہا ہے کہ ایک کم عمر ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا جو تیز رفتاری اور ٹائر پھٹنے کے بعد گاڑی پر قابو برقرار نہ رکھ سکا۔
واقعے کی سامنے آنے والی 13 سیکنڈ دورانیے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دن کی روشنی میں ایک مصروف شاہراہ پر پیش آنے والے اس ٹریفک حادثے کے مناظر ریکارڈ ہوئے ہیں، جس کے ٹائم اسٹیمپ کے مطابق یہ واقعہ 19 نومبر 2026ء بروز جمعرات دوپہر 12 بج کر 2 منٹ پر پیش آیا۔
لاہور ڈیفنس میں تیز رفتار کار کے حادثے میں نوجوان جاں بحق، بھائی زخمی






تبصرے بند ہیں