وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سید افتخار گیلانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔
شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کو حق خودارادیت ملنے تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے حالیہ دورہ آزاد کشمیر پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں آزاد کشمیر میں حال ہی میں اعلان کردہ سو روزہ ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ترقیاتی پروگرام میں وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون کو بھی سراہا۔






تبصرے بند ہیں