پاکستانی ڈرامہ ’’درِ نجات‘‘ کی بھارت میں بھی دھوم، ایکتا کپور ورژن سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی ڈرامہ ’درِ نجات‘ سرحد پاربھی ناظرین کی توجہ حاصل کر رہا ہے،جہاں بھارتی ناظرین بھی اس کی کہانی اور کرداروں کو پسند کر رہے ہیں۔

ڈرامےکی مقبولیت کےدوران ایک انٹرنیٹ کری ایٹر نے دلچسپ تجربہ کرتے ہوئے تصور پیش کیا کہ اگر’درِنجات‘کو بھارتی ڈرامہ پروڈیوسر ایکتاکپور کے مخصوص انداز میں بنایا جاتا تو کیسا دکھائی دیتا۔
کری ایٹر نےڈرامے کےکرداروں اور کہانی کو ایکتا کپور کے روایتی ڈرامائی اسٹائل میں ڈھال دیا، جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی توجہ مل رہی ہے۔

بھارتی ناظرین بالخصوص ڈرامے کے کردار ابوبکر کی نرم دلی اور مہربان طبیعت کو پسند کر رہے ہیں، جبکہ بھارتی میڈیا میں بھی ڈرامے کا تذکرہ ہو چکا ہے۔

READ  پھول بھیجنے کے بجائے فلسطینیوں کی مدد کریں، زین ملک کے اہلِ خانہ کی مداحوں سے اپیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں