اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، کراچی میں بھی بوندا باندی

Heavy rain in various areas of Islamabad

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

اسلام آباد کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی را ت کو کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق آج بالائی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد ،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔

اس کے علاوہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

دوسری جانب فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطا بق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

READ  بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی 10 کروڑ روپے مالیت کی لیمبورگینی کار میں آگ بھڑک اٹھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں