بھارتی شہر بنگلور میں ایک مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر کی 10 کروڑ روپے مالیت کی لیمبورگینی ایونٹاڈور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنجیو، جو نیما منے مگا سنجو کے نام سے جانے جاتے ہیں، کی گاڑی میں آگ لگی ہوئی ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔ تاہم، سنجیو نے وضاحت دی ہے کہ آگ سے گاڑی کو صرف معمولی نقصان پہنچا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گاڑی میں آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ سنجیو انسٹاگرام پر 2 لاکھ سے زائد فالوورز رکھتے ہیں اور لگژری کارز اور سونے کے زیورات کی نمائش کے باعث کافی مقبول ہیں۔





تبصرے بند ہیں