برطانیہ میں گوگل کلاؤڈ کی سروس متاثر، متعدد اداروں کا آن لائن نظام معطل

برطانیہ میں گوگل کلاؤڈ کی سروس متاثر ہوگئی جس کے باعث متعدد اداروں کا آن لائن نظام معطل ہوگیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کلاؤڈ میں تکنیکی خرابی سے بینکوں اور ڈلیوری کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صارفین کو آن لائن رقم منتقل کرنے اور ادائیگیاں کرنے میں دشواری ہے۔ کئی بینکوں کی متعدد سروسز متاثر، اے ٹی ایم سے رقم نکلوانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

کمپنی کی تکنیکی ٹیم سروس کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے۔ گوگل کلاؤڈ کی خرابی سے متعدد یورپی ممالک میں آن لائن سروسز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

READ  اسپیکر کے پی اسمبلی کا سہیل آفریدی کو عمران خان سے مشورہ کیے بغیر کابینہ بنانے کا مشورہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں