دفاعی چیمپئن پاکستان نے بھارت میں شیڈول اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز خان نے کہا ہے کہ حکومتی اجازت نہ ملنے پر ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ 23 جنوری سے 7 فروری 2027 تک حیدرآباد دکن میں شیڈول ہے۔
چیئرمین ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت پاکستان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شرکت کی اجازت نہ دینے سے آگاہ کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے 2025 میں سری لنکا میں ہونے والا اوور 50 کرکٹ ورلڈکپ جیتا تھا۔






تبصرے بند ہیں