ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، اور آج مسلسل دوسرے روز بھی نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کمی آئی ہے، جس کے بعد نیا بھاؤ 3 لاکھ 7 ہزار 184 روپے مقرر ہوا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 5 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 356 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔






تبصرے بند ہیں