ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

Gold prices continue to decline in the country

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، اور آج مسلسل دوسرے روز بھی نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کمی آئی ہے، جس کے بعد نیا بھاؤ 3 لاکھ 7 ہزار 184 روپے مقرر ہوا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 5 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 356 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔

READ  امریکن پاکستانیوں کے وفد کی گورنرسندھ سے ملاقات، باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں