پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے جدا ہوئے 25 سال گزر گئے

It's been 25 years since pop singer Nazia Hassan left her fans

پاکستان کی مقبول پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو بچھڑے 25 برس گزر گئے، مگر وہ آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

نازیہ حسن نے منفرد انداز اور سریلی آواز کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کی، اور انہیں ملک میں پاپ موسیقی کی بانی کا درجہ حاصل ہے۔ ان کے نغمے آج بھی نوجوانوں میں مقبول ہیں۔

وہ صرف ایک گلوکارہ ہی نہیں بلکہ خواتین کے لیے ایک مثال بھی تھیں، جنہوں نے موسیقی کے شعبے میں خواتین کی نمائندگی کو مضبوط کیا۔ پاکستان سمیت بھارت میں بھی ان کے کروڑوں مداح موجود ہیں۔

ان کے شہرہ آفاق گانوں میں "آپ جیسا کوئی”، "ڈسکو دیوانے”، "دوستی”، "آنکھیں ملانے والے” اور "بوم بوم” شامل ہیں، جو آج بھی شوق سے سنے جاتے ہیں۔

READ  سندھ: ہندو طلبہ کیلئے مذہبی تعلیم باقاعدہ نصاب کا حصہ بنادی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں