کنگنا رناوت نے مداح کو دھکا دینے پر جیا بچن کو تنقید کا نشانہ بنایا

Kangana Ranaut slams Jaya Bachchan for pushing fan

سینئر اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی رکن اسمبلی جیا بچن کے ایک مداح کو سیلفی کے دوران دھکا دینے کا واقعہ بالی ووڈ اور سیاست دونوں میں بحث کا موضوع بن گیا، جس پر اداکارہ و بی جے پی کی رکن پارلیمان کنگنا رناوت بھی میدان میں آ گئیں۔

ماضی کی مقبول اداکارہ جیا بچن کا تعلق سماج وادی پارٹی سے ہے، جبکہ کنگنا رناوت اپنی بے باک طبیعت اور حکمران جماعت بی جے پی سے وابستگی کے باعث جانی جاتی ہیں۔

اس واقعے نے سیاسی مخالفت اور پیشہ ورانہ رقابت کو مزید بڑھا دیا۔ کنگنا رناوت نے جیا بچن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ان کی "بکواس” صرف اس لیے برداشت کرتے ہیں کیونکہ وہ امیتابھ بچن کی اہلیہ ہیں۔

انسٹاگرام اسٹوری میں کنگنا نے جیا بچن کو سب سے زیادہ بگڑی ہوئی، مراعات یافتہ اور شرمندگی کی علامت خاتون قرار دیا۔ ساتھ ہی سماج وادی پارٹی کی ٹوپی کو مرغے کی کلغی اور جیا بچن کو لڑاکا مرغی سے تشبیہ دے ڈالا۔

اب تک جیا بچن نے کنگنا کے ان بیانات پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

READ  ڈاکٹر نبیہا کے الزامات پر شوہر حارث کھوکھر کا ردعمل سامنے آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں