سینئر اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی رکن اسمبلی جیا بچن کے ایک مداح کو سیلفی کے دوران دھکا دینے کا واقعہ بالی ووڈ اور سیاست دونوں میں بحث کا موضوع بن گیا، جس پر اداکارہ و بی جے پی کی رکن پارلیمان کنگنا رناوت بھی میدان میں آ گئیں۔
ماضی کی مقبول اداکارہ جیا بچن کا تعلق سماج وادی پارٹی سے ہے، جبکہ کنگنا رناوت اپنی بے باک طبیعت اور حکمران جماعت بی جے پی سے وابستگی کے باعث جانی جاتی ہیں۔
اس واقعے نے سیاسی مخالفت اور پیشہ ورانہ رقابت کو مزید بڑھا دیا۔ کنگنا رناوت نے جیا بچن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ان کی "بکواس” صرف اس لیے برداشت کرتے ہیں کیونکہ وہ امیتابھ بچن کی اہلیہ ہیں۔
انسٹاگرام اسٹوری میں کنگنا نے جیا بچن کو سب سے زیادہ بگڑی ہوئی، مراعات یافتہ اور شرمندگی کی علامت خاتون قرار دیا۔ ساتھ ہی سماج وادی پارٹی کی ٹوپی کو مرغے کی کلغی اور جیا بچن کو لڑاکا مرغی سے تشبیہ دے ڈالا۔
اب تک جیا بچن نے کنگنا کے ان بیانات پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔






تبصرے بند ہیں