ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی سخت

Salman Khan's security tightened after Tiger Shroff's car was shot at

ممبئی میں ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار 18 اکتوبر کو شام تقریباً 7 بجے 36 سالہ ٹائیگر شروف جوہو میں فٹ بال میچ کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ موٹر سائیکلوں پر سوار 3 مسلح افراد نے مبینہ طور پر ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
فائرنگ کے دوران کم از کم 5 گولیاں چلائی گئیں، جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور اور ایک راہگیر رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گئے، ٹائیگر شروف فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے محفوظ رہے، جبکہ زخمی ہونے والے دونوں افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

واقعے کے بعد سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔

پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس پہنے تعینات ہیں، جبکہ علاقے میں اضافی پولیس گاڑیاں بھی موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق باندرہ میں واقع گلیکسی اپارٹمنٹس کے اطراف سے گزرنے والی گاڑیوں کی بھی احتیاطی طور پر تلاشی لی جا رہی ہے۔
دوسری جانب واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو راجستھان کے شہر کوٹا سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس اور راجستھان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 17، 18 اور 22 سال کے ملزمان کو حراست میں لیا۔

READ  پنجاب میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر 30 روز کی پابندی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں