شبوہ: حوثی ملیشیا کا یمنی حکومتی فورسز کے کیمپ پر حملہ، 20 افراد جاں بحق

یمن کے صوبے شبوہ میں حوثی ملیشیا نے یمنی حکومتی فورسز کے کیمپ پر حملہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شبوہ میں حوثی ملیشیا کے حکومتی تربیتی کیمپ پر میزائل حملے کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ کم از کم 30 افراد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سرکاری فوجی عہدیدار اور مقامی طبی ذرائع نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔

صوبائی گورنر کے نائب کے مطابق حملے میں ضلع جردان کے العِلم کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔

READ  اپوزیشن اتحاد کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں