روس کا یوکرین میں ڈرون تنصیبات اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کا دعویٰ

روس نے یوکرین میں ڈرون تنصیبات اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی حکام کےمطابق یوکرین میں ڈرون تیار کرنے اور ذخیرہ کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا،توانائی، لاجسٹکس اور بندرگاہوں کے انفرااسٹرکچر پر بھی ڈرون حملے کیے گئے۔

روسی حکام کا کہنا ہےکہ حملوں کے نتیجے میں پاور سب اسٹیشنز اور دو ریلوے انجنز کو نقصان پہنچا، ازمائیل بندرگاہ کی تنصیبات اور اوڈیسا میں خشک کارگو لے جانے والا جہاز بھی حملوں کی زد میں آیا۔

روسی فوج نے چار گائیڈڈ میزائلوں، ہیمارس راکٹ اور فکسڈ ونگ ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

دوسری جانب یوکرینی فوج نے بھی روسی اہلکاروں اور اسلحہ خانے کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔

READ  ٹرمپ کو دھچکا، نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات میں مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں