چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ دے کردنیا میں تاریخ رقم کی، منصوبے کے ذریعے 10 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کیے، منصوبے کے ذریعےخواتین کو مالکانہ حقوق دیئے، سندھ حکومت ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے جارہی ہے، سندھ حکومت وفاق اور دیگر صوبوں سے پہلے ایک انقلابی قدم اٹھا رہی ہے، سندھ حکومت سب سے پہلے یوتھ کارڈ کا آغاز کررہی ہے، پہلے مرحلے میں ایک لاکھ نوجوانوں کو یوتھ کارڈ دیا جائے گا، نوجوانوں کو ایک ایسا کارڈ ملے گا جو ان کو ملکی معیشت میں شامل کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارڈ ویزا کارڈ ہوگا جو دنیا میں کہیں بھی استعمال ہوسکے گا، رجسٹرڈ نوجوانوں کو کارڈ کے ذریعے سہولیات ملیں گی، آج نوجوان طبقہ سب سے زیادہ پریشان ہے، نوجوان غربت اور بیروزگاری کا مقابلہ کررہے ہیں، سندھ حکومت اس انقلابی اقدام پر مبارکباد کی مستحق ہے، یہ صرف آغاز ہے ، آگے مزید منصوبے لائیں گے، عوام کو ٹرانسپورٹ سہولت بھی فراہم کریں گے، نوجوانوں کو خصوصاً ٹرانسپورٹ سروسز دی جائیں گی۔
ان کا کہناتھا کہ جو نوجوان ملک میں یا بیرون ملک تعلیم کیلئے جانا چاہتے ہیں اس کو اس کارڈ سے مالی مدد پہنچائیں گے، سندھ میں تمام نوجوانوں کو یہ سہولت پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان بھر کے نوجوانوں کو یہ سہولت دینے کیلئے بھی پرعزم ہیں، معاشی بحران کم ہونے کے بجائے بڑھ رہا ہے، لگتا ہے آگے حالات مزید خراب ہونے جارہے ہیں، سیاستدان کو آپس کی نفرتیں ختم کرکے آگے بڑھنا ہوگا۔
بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ ہمیں اپنے نظام کو درست کرکے آنیوالے حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا، جو معاشی حالات نظر آرہے ہیں اس کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد پیدا کرنا ہوگا، اختلاف رائے کو سائیڈ پر رکھ کر ایک سوچ رکھنا ہوگی، ایسا نظام دینا ہوگا جس پر پاکستان کے عوام اعتماد کرسکیں، نظام ایسا ہو کہ اس پر اپوزیشن بھی اعتماد کرسکے، تب حالات بہتر ہوں گے، ہمارا نظام ہمیشہ کیلئے ہے، اس کو ایسا ہونا چاہیے کہ نوجوانوں کو اس پر اعتماد ہو۔






تبصرے بند ہیں