بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خدشات پر اپوزیشن رہنماؤں نے حکام کو مشترکہ خط لکھ دیا۔
ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخوندزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق خط چیف جسٹس ہائیکورٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو ارسال کیا گیا ہے۔
خط کی نقول سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، چیئرمین سی ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی بھجوائی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق خط میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خدشات پر تفصیلی بات کی گئی ہے جبکہ ان کے تحریر کردہ خط کی نقل بھی منسلک کی گئی ہے۔
اخوندزادہ حسین یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وہ ایک قیدی کے بنیادی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں، جن پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔
خط میں بشریٰ بی بی کی صحت کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے اور ان کی صحت کو لاحق خطرات کے پیش نظر ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔






تبصرے بند ہیں