وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی جس دوران ملک کی مجموعی صورتحال خصوصاً خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی معاملات پر بات چیت کی گئی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک کی مجموعی صورتحال خصوصاً خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیر داخلہ نے آج اپنے مجوزہ دورہ پشاور کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور وزیراعظم سے رہنمائی بھی لی ۔
محسن نقوی کچھ دیر بعد پشاورجائیں گےجہاں وہ کے پی ایڈائزری کونسل کے ارکان سےملاقات کریں گے۔ صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد اٹھائے گئے اہم اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائےگا۔






تبصرے بند ہیں