اپنی سرحدوں کے قریب کسی بھی غیر ملکی فوجی یا سیکیورٹی فورس کی موجودگی قبول نہیں، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اپنی سرحدوں کے قریب کسی بھی غیر ملکی فوجی یا سیکیورٹی فورس کی موجودگی قبول نہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران سے متعلق کوئی فیصلہ تہران کے علاوہ کہیں اور نہیں ہوسکتا،امریکی حکام کو ایران کے ممکنہ ردعمل کا اندازہ بھی جلد ہوجائے گا۔

اسماعیل بقائی نےکہا کہ ایران اب بھی جوہری عدم پھیلاؤ کےمعاہدے این پی ٹی کا رکن ہے اور معاہدے سے علیحدگی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا,امریکا اپنے وعدے پورے کرے تو آبنائے ہرمز اور خطے میں جلد امن بحال ہوسکتا ہے۔

اسماعیل بقائی نےکہا کہ ایران پابندیوں کے خاتمے اور امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کے مطالبات پرقائم ہے،امریکا 28 جون کو استنبول میں ہونے والی مفاہمت میں یہ شرائط پہلے ہی تسلیم کرچکا ہے۔

READ  گلگت میں پہاڑ سے اترنے والے سیلابی ریلے نے متعدد گھروں کو جزوی طور پر متاثر کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں