گلگت میں پہاڑ سے اترنے والے سیلابی ریلے نے متعدد گھروں کو جزوی طور پر متاثر کیا

A flash flood that descended from a mountain in Gilgit partially affected several homes

گلگت کے علاقے فیض آباد میں تیز بارش کے بعد پہاڑ سے آنے والے سیلابی ریلے نے متعدد گھروں کو جزوی نقصان پہنچایا۔

اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کے مطابق، رات گئے آنے والے اس ریلے سے کئی گھر متاثر ہوئے جبکہ سیلابی پانی سڑک پر بھی آگیا جس سے نلتر ایکسپریس وے کا کچھ حصہ متاثر ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ تین متاثرہ گھروں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ صورتحال قابو میں ہے اور متعلقہ ادارے پوری طرح چوکس ہیں۔

READ  کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں