محسن نقوی کی لائبہ کے گھر آمد، طالبہ کے والد کو 50 لاکھ سے زائد رقم دے دی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مبینہ خودکشی کرنے والی طالبہ لائبہ کے والد کو 50 لاکھ روپے سے زائد کی رقم دے دی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری طالبہ لائبہ اعجاز کی رہائشگاہ پہنچے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مرحومہ کے اہلخانہ سے تعزیت کی، فاتحہ خوانی کی اور طالبہ کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لائبہ اعجاز کیس میں ہونے والی پیشرفت سے اہلخانہ کو آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کیس میں ٹیم نے دن رات محنت کی، آپ سے کیا وعدہ پورا کرنا ہمارا فرض تھا۔

مرحومہ لائبہ اعجاز کے والد نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے اظہار تشکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، یہ سنا تھا، آج ہمیں یقین ہوگیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے جعلساز کی جانب سے لوٹی گئی رقم لائبہ کے والد کے حوالے کی۔ اس دوران آئی جی اسلام آباد بھی وزار کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لائبہ کے والد کو 50 لاکھ سے زائد کی رقم دے دی۔ وزیر داخلہ نے لائبہ سے لوٹی گئی باقی رقم کی واپسی کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

READ  کیلیفورنیا: دورانِ ریس ڈرائیور بریک پر قابو کھو بیٹھا، کار قلابازیاں کھاتی باڑ سے جا ٹکرائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں