پاکستان کی قومی زبان اردو کے لیے اہم پیش رفت،روسی خبر رساں ادارے سپتنک نے اردو نیوز سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا، سپتنک اردو زبان میں نیوز سروس شروع کرنے والا پہلا روسی خبر رساں ادارہ بن گیا۔
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سپتنک اردو سروس کے آغاز پر خصوصی ویڈیو پیغام میں ادارے کی انتظامیہ اور ادارتی ٹیم کو مبارکباد دی۔
عطاء اللہ تارڑکا کہنا تھا کہ سپتنک کی اردو سروس پاکستان اور روس کے عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گی،نئی سروس سےدونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، عوامی روابط اور افہام و تفہیم کو فروغ ملے گا۔
سپتنک نےاردو سروس کے آغاز پر روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا ماسکو اسٹوڈیو میں پہلا خصوصی انٹرویو بھی ریکارڈ کیا، جس میں پاک روس تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان میڈیا روابط کی اہمیت اجاگر کی گئی۔






تبصرے بند ہیں