لیبیا میں مبینہ یوکرینی ڈرون حملے سے روس کا جدید جنگی بحری جہاز ڈوب گیا۔
بن غازی کی بندرگاہ پر روسی بحریہ کےجنگی جہاز مرکری کو نشانہ بنایا گیا،دوسمندری ڈرونز روسی جنگی جہاز سے ٹکرائے جس کے بعد جہاز میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔۔
ایک ہزار آٹھ سو ٹن وزنی جنگی جہاز جدید ترین بحری ٹیکنالوجی سے لیس تھا،روسی جنگی جہاز ایندھن حاصل کرنےکیلئے بن غازی کی بندرگاہ پرلنگر انداز تھا،حملے میں عملے کے دس ارکانزخمی ہوئے جو لیبیا کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب یوکرین نےلیبیا میں روسی جنگی بحری جہاز مرکری کو ڈبونے کی ذمہ داری قبول کرلی،یوکرینی صدر زیلنسکی نےکہا کہ انکی فوج نے بن غازی کی بندرگاہ پر روسی جنگی جہاز کو نشانہ بنایا جبکہ روس کے مال بردار جہاز ایم وی انگارا پر بھی حملہ کیا گیا۔
خبر ایجنسی کےمطابق بن غازی کے بحری اڈے پرلنگر انداز روسی جہازمیں مبینہ ڈرون حملے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی،واقعےمیں روسی اور لیبیائی شہریوں سمیت دس افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا،یوکرینی صدر نے حملے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔






تبصرے بند ہیں