ری پبلکنز کی انتخابی مہم پر کروڑوں ڈالر خرچ کرنے پر ایلون مسک پچھتانے لگے

امریکی ارب پتی ایلون مسک وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھاری رقم خرچ کرنے پر پچھتانے لگے۔

وال اسٹریٹ جرنل کےمطابق ایلون مسک نے اعتراف کیا ہے کہ انتخابی مہم پر 40 کروڑ ڈالر خرچ کرنے کا فیصلہ دانش مندانہ نہیں تھا۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی رقم خرچ کرکے وہ خود کو بے وقوف محسوس کررہے ہیں۔ ان کے مطابق امریکا کے بہترین مفاد میں یہی ہے کہ حکومت کا کنٹرول کسی ایک جماعت کے بجائے مختلف سیاسی جماعتوں کے پاس ہو۔

یہ بیان امریکی وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز کی انتخابی مہم کے لیے مسک کی بھاری مالی معاونت کے بعد سامنے آیا ہے

READ  دھمکیوں اور ناکہ بندی کے دوران جبری مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے: ایرانی صدر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں