سعودی عرب کےخلاف یمن کےحوثی ملیشیا کی ایک اور جارحیت،سعودی اتحاد نے جنوبی ریجن کی جانب داغے گئے چار بیلسٹک میزائل تباہ کردیے،جبکہ حوثیوں کا ایک کروز میزائل بھی مار گرایا گیا۔
سعودی اتحادکےمطابق حوثیوں نےریاض کونشانہ بنانے کےلیےیمن کےصوبے ذمار میں قائم میزائل لانچنگ پلیٹ فارم استعمال کیا،جسےتباہ کردیاگیا،ریاض کی جانب داغا گیامیزائل فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔
سعودی اتحاد کاکہنا ہےکہ میزائل کا ملبہ ایک رہائشی علاقےمیں گرا، جس سے ممکنہ نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔





تبصرے بند ہیں