پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا، وفد آج نئی دہلی روانہ ہوگا۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک 20 سے 22 نومبر تک ہونے والے فورم میں تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی اہمیت اور اس حوالے سے پاکستان کی سفارتی کاوشوں پر اپنا مؤقف پیش کریں گے۔
ان کےخطاب میں شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کے تعمیری کردار اور ملک کے متنوع تہذیبی و ثقافتی ورثے کو بھی اجاگرکیاجائےگا،پاکستانی وفد فورم کے مختلف موضوعاتی اجلاسوں میں شرکت کرے گا اورسائیڈ لائنز پر رکن ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق پاکستان 2026-27 کے لیےایس سی او سربراہان مملکت کونسل کاموجودہ چیئرمین ہے اورآئندہ سال سربراہی اجلاس سے قبل مختلف وزارتی اورماہرین کی سطح کے اجلاسوں کی میزبانی بھی کرے گا۔






تبصرے بند ہیں