لکی مروت سٹی میں دہشتگردوں کا پولیس پر حملہ ناکام بنادیا گیا۔ پولیس اور سی ٹی ڈی کی بروقت جوابی کاروائی میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے خوارج کے حملے کو پسپا کر دیا۔ جوابی کاروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق خارجی دہشت گرد کالعدم تنظیم کے کارندے جو پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ علاقائی ترقی امن و امان دہشت گردوں کے خاتمے سے مشروط ہے۔






تبصرے بند ہیں